ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں پولیس پر حملہ کرکے فرار ہونے والے زیر سماعت قیدی کو عوام نے دبوچ لیا

مینگلور میں پولیس پر حملہ کرکے فرار ہونے والے زیر سماعت قیدی کو عوام نے دبوچ لیا

Wed, 08 Nov 2017 20:24:23    S.O. News Service

منگلورو8؍نومبر (ایس او نیوز) ایک زیر سماعت قیدی نے بیچ سڑک پر پولیس والے پر حملہ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی مگر عوام اور ٹریفک پولیس والے نے اس کو دھر دبوچ لیا اور اسے دوبارہ جیل بھیجنے میں کامیابی ملی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پی وی ایس سرکل جیسے مصروف علاقے میں پیش آیا۔ زیر سماعت قیدی نعمان نے اپنے ساتھ چل رہے پولیس محافظ پر عوام کے سامنے ہی حملہ کردیا اور فرار کی راہ اختیار کی تھی۔ یہ منظر دیکھنے والے عوام اور اس مقام پر موجود ٹریفک پولیس والے نے ہوشمندی کا مظاہرہ کیا اور بھاگتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا۔  بتایا گیا ہے  کہ نعمان کوچوری، گانجہ فروشی اور ایسے ہی دیگر جرائم کے لئے عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔


Share: